بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حج‌اور‌عمرہ‌کی‌فرضیت

حجِ‌فرض‌کے‌لئے‌قرضہ‌لینا

سوال:۔

قرض لے کر زید حج کرسکتا ہے یا نہیں؟ اور قرضہ دینے والا خوشی سے خود کہتا ہے کہ آپ حج کرنے جائیں، میں پیسے دیتا ہوں، بعد میں پیسے دے دینا۔

جواب:۔

اگر حج فرض ہے اور قرض مل سکتا ہے تو ضرور قرض لینا چاہئے، اگر فرض نہ بھی ہو تو بھی قرض لے کر حج کرنا جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) ولذا قلنا لَا یستقرض لیحج إلّا إذا قدر علی الوفاء کما مر۔ (فتاویٰ شامی ج:۲ ص:۴۶۲، کتاب الحج، مطلب فی قولھم یقدم حق العبد علٰی حق الشرع، طبع ایچ ایم سعید)۔