حجاورعمرہکیفرضیت
سیاحتکےویزےپرحجکرنا
سوال:۔
دین دار حضرات اپنی بیگمات کو عمرے اور حج کی نیت سے سیاحی ویزا (وزٹ) کی حیثیت سے بلاتے ہیں کہ یہاں آبھی جائیں گی اور عمرہ یا حج بھی کرلیں گی۔ بعض اوقات اس ویزا کے حصول کے لئے رشوت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔
جواب:۔
سیاحی کے ویزے پر حج کرنا دُرست ہے، مگر اس کے لئے رشوت دینا جائز نہیں۔(۱)
- (۱) عن عبد اللہ بن عمرو قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الراشی والمرتشی۔ رواہ أبوداوٗد وابن ماجۃ ورواہ الترمذی۔ (مشکٰوۃ ص:۳۲۶، باب الربا، طبع قدیمی کتب خانہ)۔

