بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حج‌اور‌عمرہ‌کی‌فرضیت

اگر‌کسی‌کو‌چار‌لاکھ‌روپے‌اِکٹھے‌مل‌جائیں‌تو‌اس‌پر‌حج‌فرض‌ہے

سوال:۔

مجھے ایئرفورس سے تقریباً چار لاکھ روپے اگلے ماہ ملنے کی توقع ہے، کیا مجھے فوراً حج پر چلے جانا چاہئے؟ یا اس رقم کو کاروبار میں لگاکر جب اس کا منافع ملے تب حج پر جانا چاہئے؟

جواب:۔

حج تو آپ پر فرض ہوگیا، حج کی رقم سے زائد جو رقم ہے اس کو کاروبار میں لگادیں۔(۱)

  1. (۱) من شرائط الحج القدرۃ علی الزاد والراحلۃ ۔۔۔ أن یکون لہ مال فاضل عن حاجتہٖ ۔۔۔ قدر ما یبلغہ إلی المکۃ ذاھبًا وجائیًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۱۷، کتاب المناسک، الباب الأوّل)۔