بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حج‌اور‌عمرہ‌کی‌فرضیت

نابالغ‌کا‌حج‌نفل‌ہوتا‌ہے

سوال:۔

میں حج کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، میرے ساتھ دو بچے، عمر تیرہ سالہ لڑکا، گیارہ سالہ لڑکی ہے، مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ میرے بچے چونکہ نابالغ ہیں، اس لئے ان کا حج فرض ہوگا یا نفل؟

جواب:۔

نابالغ کا حج نفل ہوتا ہے، بالغ ہونے کے بعد اگر ان کی اِستطاعت ہو تو ان پر حج فرض ہوگا۔(۱)

  1. (۱) وإنما شرط الحریۃ والبلوغ لقولہ علیہ السلام ۔۔۔ ایما صبی حج عشر حجج ثم بلغ فعلیہ حجۃ الْإسلام۔ (البنایۃ مع الھدایۃ ج:۵ ص:۵، کتاب الحج)۔