حجاورعمرہکیفرضیت
بالغکاحج
سوال:۔
کوئی شخص اگر اپنی بالغ لڑکی یا لڑکے کو حج کروائے تو کیا وہ حج اس کا نفلی ہوگا؟
جواب:۔
اگر رقم لڑکے لڑکی کی ملکیت کردی گئی تھی تو ان پر حج فرض بھی ہوگیا اور ان کا حجِ فرض ادا بھی ہوگیا۔(۱)
- (۱) ولو وھب الأب لِابنہ ۔۔۔إلخ وکذا عکسہ ۔۔۔ ومرادہ إفادۃ أن القدرۃ علی الزاد والراحلۃ لَابد فیھا من الملک دون الْإباحۃ والعاریۃ۔ (رد المحتار ج:۲ ص:۴۶۱)۔

