بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حج‌اور‌عمرہ‌کی‌فرضیت

غیرشادی‌شدہ‌شخص‌کا‌والدین‌کی‌اجازت‌کے‌بغیر‌حج‌کرنا

سوال:۔

جو شخص غیرشادی شدہ ہو اور اس کے والدین زندہ ہوں، اور والدین نے حج نہیں کیا ہو، اور یہ شخص حج کرنا چاہے تو کیا اس کا حج ہوسکتا ہے؟

سوال:۔

۲: اگر والدین اس کو حج پر جانے کی اجازت دیں تو کیا وہ حج کرسکتا ہے؟

جواب:۔

اگر یہ شخص صاحبِ اِستطاعت ہو تو خواہ اس کے والدین نے حج نہ کیا ہو اس کے ذمہ حج فرض ہے۔(۱) اور حجِ فرض کے لئے والدین کی اجازت شرط نہیں۔(۲)

  1. (۱) ﵟ وَلِلَّهِ عَلَى ٱلنَّاسِ حِجُّ ٱلۡبَيۡتِ مَنِ ٱسۡتَطَاعَ إِلَيۡهِ سَبِيلٗاۚ ﵞ آل عمران ٩٧
  2. (۲) ویستأذن أبویہ إلخ أی إذا لم یکونا محتاجین إلیہ وإلّا فیکرہ۔ (رد المحتار ج:۲ ص:۴۷۱، کتاب الحج)۔ فی الملتقط حج الفرض أولٰی من طاعۃ الوالدین وطاعتھما أولٰی من حج النفل۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۲۱، کتاب المناسک)۔ وفی المضمرات الْإتیان بحج الفرض أولٰی من طاعۃ الوالدین۔ (إرشاد الساری ص:۳، مقدمۃ، طبع دار الفکر)۔