حجاورعمرہکیفرضیت
حجیاوالدہکیخدمت؟
سوال:۔
میں حج کرنا چاہتی ہوں، لیکن میری امی ضعیف ہیں، اور میرے علاوہ ان کا کوئی دیکھنے والا نہیں ہے، جن لوگوں کے پاس چھوڑ کر جاؤں گی وہ بالکل غیر لوگ ہیں۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں؟
جواب:۔
اگر آپ کے ذمے حج فرض ہے تو امی کو اللہ کے سپرد کرکے ضرور حج پر جائیں، اور اگر آپ پر حج فرض نہیں تو آپ کے لئے امی کی خدمت افضل ہے۔(۱)
- (۱) حج الفرض أولٰی من طاعۃ الوالدین وطاعتھما أولٰی من حج النفل۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۲۱، کتاب الحج)۔

