حجاورعمرہکیفرضیت
حاملہعورتکاحج
سوال:۔
کیا حاملہ عورت حج کرسکتی ہے؟ اگر وہ حج کرسکتی ہے تو کیا وہ بچہ یا بچی جو کہ اس کے بطن میں ہے اس کا بھی حج ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔
حاملہ عورت حج کرسکتی ہے،(۱) پیٹ کے بچے کا حج نہیں ہوتا۔(۲)
- (۱) لأن النبی صلی اللہ علیہ وسلم فسّر الْإستطاعۃ بالزّاد والراحلۃ لَا غیر قال ویعتبر فی المرأۃ أن یکون لھا محرم تحج بہ أو زوج۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۲۳۳، کتاب الحج)۔
- (۲) وإنما شرط الحریۃ والبلوغ لقولہ علیہ السلام ۔۔۔ ایما صبی حج عشر حجج ثم بلغ فعلیہ حجۃ الْإسلام۔ (البنایۃ مع الھدایۃ ج:۵ ص:۵، کتاب الحج)۔

