بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حج‌اور‌عمرہ‌کی‌فرضیت

اپنا‌حج‌نہ‌کرنے‌والے‌بیٹے‌کا‌والدین‌کو‌حج‌پر‌بھیجنا

سوال:۔

بیٹا اپنے والدین کو اپنے خرچ پر حج کی سعادت کے لئے بھیج سکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ بیٹے نے خود حج کی سعادت حاصل نہیں کی ہے، اور کیا ایسے میں والدین کا حج ہوجائے گا؟

جواب:۔

اگر لڑکا والدین کو رقم کا مالک بنادے تو ان کا حج ہوجائے گا، اور اگر لڑکے کے پاس مزید گنجائش ہو تو اس کو بھی والدین کے ساتھ جانا چاہئے۔(۱)

  1. (۱) فی الدر المختار: ولو وھب الأب لِابنہ مالًا یحج بہ لم یجب قبولہ۔ وفی رد المحتار: وکذا عکسہ ۔۔۔ ومرادہ إفادۃ أن القدرۃ علی الزاد والراحلۃ لَا بد فیھا من الملک دون الْإباحۃ والعاریۃ کما قدمناہ۔ (رد المحتار ج:۲ ص:۴۶۱)۔