بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حج‌اور‌عمرہ‌کی‌فرضیت

غربت‌کے‌بعد‌مال‌داری‌میں‌دُوسرا‌حج

سوال:۔

مجھ پر حج بیت اللہ فرض نہیں تھا اور کسی نے اپنے ساتھ مجھے حج بیت اللہ کرایا، اور جب وطن واپس ہوا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے مال دیا اور غنی ہوا، اب بتائیے کہ دوبارہ حج کے واسطے جاؤں گا تو یہ حج میرا فرضی ہوگا یا نفلی؟

جواب:۔

پہلا حج کرنے سے فرضیتِ حج ساقط ہوجائے گی،(۱) دُوسرا حج غنی ہونے کے بعد جو کرے گا وہ حجِ فرض نہیں کہلائے گا بلکہ نفلی سمجھا جائے گا(۲) (فتاویٰ دارالعلوم ج:۶ ص:۵۳۱)۔

  1. (۱) أنہ لَا یجب فی العمر إلّا مرّۃ واحدۃ۔ (بدائع الصنائع ج:۲ ص:۱۱۹)، فالحج فریضۃ محکمۃ ثبتت فرضیتھا بدلَائل مقطوعۃ حتّٰی یکفر جاحدھا وأن لَا یجب فی العمر إلّا مرّۃ کذا فی محیط السرخسی۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۱۶)۔
  2. (۲) الفقیر فإنہ لَا یجب علیہ ابتداء لٰـکن إن أدّاہ صح منہ وسقط عنہ فرضہ حتّٰی لو صار غنیًّا بعدہ لَا یجب علیہ ثانیًا۔ (إرشاد الساری ص:۲۱)۔