بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حج‌اور‌عمرہ‌کی‌فرضیت

فریضۂ‌حج‌اور‌بیوی‌کا‌مہر

سوال:۔

ایک دوست ہیں، وہ اس سال حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے والدین سے اجازت لی ہے، مگر ان کے ذمہ بیوی کا مہر ۵۰,۰۰۰ روپے کا قرضہ ہے۔ کیا وہ بیوی سے اجازت لیں گے یا معاف کرائیں گے؟ کیونکہ ان کی بیوی پاکستان میں ہے اور وہ دبئی میں ہیں۔ اب ان کا مہر کیسے معاف ہوگا؟

جواب:۔

آپ کا دوست حج ضرور کرلے،(۱) بیوی سے مہر معاف کرانا حج کے لئے کوئی شرط نہیں۔(۲)

  1. (۱) الحج واجب علی الأحرار ۔۔۔ إلٰی حین عودہٖ ۔۔۔إلخ۔ (الھدایۃ مع البنایۃ ج:۵ ص:۱-۲، کتاب الحج، حقانیہ)۔
  2. (۲) وقضاء دیونہ أی المعجلۃ والمؤجلۃ وأصدقۃ نسائہ أی ومھورھن ولو مؤجلۃ أی فضلا عن المعجلۃ وقیل لَا یشترط کونہ فاضلا عن أصدقۃ نسائہ یعنی المؤجلۃ دون المعجلۃ۔ (إرشاد الساری ص:۲۹، طبع دار الفکر، بیروت)۔