حجاورعمرہکیفرضیت
پہلےحجیابیٹیکیشادی؟
سوال:۔
ایک شخص کے پاس اتنی رقم ہے کہ وہ یا تو حج کرسکتا ہے یا اپنی جوان بیٹی کی شادی کرسکتا ہے، براہِ کرم مطلع فرمائیں کہ وہ پہلے حج کرے یا پہلے اپنی بیٹی کی شادی کرے؟ اگر اس نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تو پھر وہ حج نہیں کرسکے گا۔
جواب:۔
اس پر حج فرض ہے، اگر نہیں کرے گا تو گناہ گار ہوگا۔(۱)
- (۱) وھو فرض علی الفور وھو الأصح فلا یباح لہ التأخیر بعد الْإمکان إلی العام الثانی کذا فی خزانۃ المفتین۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۱۶، کتاب المناسک)۔ ۔۔۔ وفی التجرید ۔۔۔ عندہ دراھم یبلغ بھا الحج أو یبلغ ثمن مسکن وخادم وطعام وقوْت فعلیہ الحج فإن جعلھا فی غیر الحج أثم کذا فی الخلاصۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص: ۲۱۷، کتاب المناسک)۔

