حجاورعمرہکیفرضیت
کیاصاحبِنصابپرحجفرضہوجاتاہے؟
سوال:۔
ایک مولانا صاحب کہتے ہیں کہ: جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا باون تولہ چاندی ہو وہ صاحبِ مال ہے، اور اس پر حج فرض ہوجاتا ہے۔ یعنی جو صاحبِ زکوٰۃ ہے اس پر حج فرض ہوجاتا ہے۔ اسلام کی روشنی میں جواب دیں۔
جواب:۔
اس سے حج فرض نہیں ہوتا، بلکہ حج اس پر فرض ہے جس کے پاس حج کا سفر خرچ بھی ہو اور غیرحاضری میں اہل وعیال کا خرچ بھی ہو۔(۱) مزید تفصیل ’’معلّم الحجاج‘‘ میں دیکھ لی جائے۔
- (۱) عن ابن عمر رضی اللہ عنہ قال: جاء رجل إلی النبیّ صلی اللہ علیہ وسلم فقال: یا رسول اللہ ! ما یوجب الحج؟ قال: الزاد والراحلۃ۔ رواہ الترمذی وابن ماجۃ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۲۲)۔ الحج واجب علی الأحرار ۔۔۔ الأصحاء إذا قدروا علی الزاد والراحلۃ فاضلًا عن المسکن وما لَابد منہ، وعن نفقۃ عیالہ إلٰی حین عودہ ۔۔۔إلخ۔ (الھدایۃ مع البنایۃ ج:۵ ص:۱-۲)۔

