بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صدقہ،‌فقراء‌وغیرہ‌سے‌متعلق‌مسائل

خیرات‌کرنے‌والے‌کے‌دِل‌میں‌اپنی‌تعریف‌کا‌خیال‌آنا‌اور‌اس‌کا‌توبہ‌کرنا

سوال:۔

اگر کبھی کوئی انسان نیک کام کر رہا ہو، مثلاً: خیرات وغیرہ دیتا ہو، اس کے دِل میں یہ خیال آئے کہ لوگ میری تعریف کریں گے، مگر دُوسرے ہی لمحے خدا کے خوف سے اس بات کو دِل سے نکال دے اور توبہ کرے، تو اس شخص کا نیک عمل قبول ہوجائے گا یا نہیں؟

جواب:۔

ضرور قبول ہوگا، اِن شاء اللہ!(۱)

  1. (۱) إنما الأعمال بالنیات۔ الحدیث۔ (مشکٰوۃ ص:۱۱، مقدمۃ)۔