صدقہ،فقراءوغیرہسےمتعلقمسائل
حکومتکیچوریکرکےبچائےہوئےپیسوںسےخیراتکرنا
سوال:۔
کوئی آدمی بھی ہو جو حکومت کی چوری کرتا ہے، جیسے بجلی ہو یا اور کوئی چیز ہو، جو حکومت کو نہیں معلوم ہے، مگر اللہ دیکھ رہا ہے۔ تو آپ بتائیں کہ یہ روپیہ جو کچھ بچا کیا، وہ جائز ہوا؟ برائے مہربانی صاف صاف تحریر فرمائیں اور حلال کی روزی بھی کماتے ہیں، اس سے کوئی ملاوَٹ تو نہیں ہے؟ اور دُرود، فاتحہ وغیرہ بہت دُھوم دھام سے کرتے ہیں، تو کیا یہ سب کا ثواب ان لوگوں کو پہنچتا ہے جس کے نام سے کرتے ہیں؟ اور کرنے والے کو بھی ثواب ملتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
حکومت کی چوری کا روپیہ ناجائز ہے، اس میں سے جو صدقہ خیرات کیا جائے، اس کا ثواب نہیں ملتا۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن اللہ طیب لَا یقبل إلّا طیّبًا ۔۔۔إلخ۔ (مشکٰوۃ ص:۲۴۱)۔ وعن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من تصدق یعدلہ تمرۃ من کسب طیب ولَا یقبل اللہ إلّا الطیب ۔۔۔إلخ۔ (مشکٰوۃ ص:۱۶۷، باب فصل الصدقۃ، الفصل الأوّل، طبع قدیمی)۔

