بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صدقہ،‌فقراء‌وغیرہ‌سے‌متعلق‌مسائل

صدقے‌کی‌رقم‌کہاں‌خرچ‌کی‌جائے؟

سوال:۔

میں اکثر صدقے کی رقم نکال کر رکھ دیتی ہوں، جب کوئی فقیر آئے تو ایک دو روپے اسے دے دیتی ہوں، اور سو پچاس روپے ایک رفاہی سینٹر بھیج دیتی ہوں، کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ کیونکہ فوری طور پر کوئی نہیں ملتا تاکہ پیسے دئیے جائیں۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ صدقے کی رقم اس وقت دینی چاہئے، جس وقت صدقہ ادا کیا جائے۔

جواب:۔

جب آپ کے پاس صدقے کی رقم جمع ہوجائے تو کسی دِینی مدرسے میں بھیج دیا کریں، تاکہ آپ کو دِینی علوم کے پڑھنے پڑھانے کا ثواب ملے۔(۱)

  1. (۱) وفی المعراج: التصدق علی العالم الفقیر أفضل۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۳۵۴، باب المصرف)۔