صدقہ،فقراءوغیرہسےمتعلقمسائل
صدقےکےلئےکالےبکرےکیتخصیص
سوال:۔
ہمارے معاشرے میں بعض رُسومات پر عمل ضروری سمجھا جاتا ہے، مثلاً: صدقے کے لئے کالا بکرا دِیا جائے۔ نیز جس کی طرف سے صدقہ دیا جارہا ہو، وہ صدقے کے جانور پر ہاتھ پھیرے، کیا اس کی کوئی شرعی حیثیت ہے؟
جواب:۔
صدقہ کرنے کا تو حکم ہے، اور صدقہ کرنے سے آفات اور مصیبتیں دُور ہوتی ہیں، لیکن جو دیگر باتیں آپ نے لکھی ہیں کہ بکرا کالا ہو، اس پر ہاتھ پھیرا جائے، وہ تمام باتیں توہم پرستی ہیں۔(۱)
- (۱) وروی عن أبی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علٰی أعواد المنبر یقول: إتقوا النار ولو بشق تمرۃ فإنھا تقیم العوج وتدفع میتۃ السوء وتقع من الجائع موقعھا من الشبعان۔ رواہ أبو یعلٰی والبزار۔ (الترغیب والترھیب ج:۲ ص:۱۱، طبع دار إحیاء التراث العربی، بیروت)۔

