بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صدقہ،‌فقراء‌وغیرہ‌سے‌متعلق‌مسائل

صدقے‌کے‌جانور‌سے‌خود‌کھانا

سوال:۔

اگر کوئی آدمی کسی جانور کا صدقہ دے اور اس کو ذبح کرکے اس کا گوشت لوگوں میں تقسیم کرے تو کیا وہ خود یا اس کے خاندان کے افراد اس گوشت میں سے گوشت لے سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:۔

جانور ذبح کرنے سے صدقہ نہیں ہوتا، بلکہ جتنا حصہ خیرات کیا جائے، وہ صدقہ ہوگا۔ اور جتنا خود رکھا وہ صدقہ نہیں ہوگا۔(۱)

  1. (۱) کما فی الحدیث: وروی عن عائشۃ رضی اللہ عنھا أنھم ذبحوا شاۃً، فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: ما بقی منھا؟ قالت: ما بقی منھا إلّا کتفھا! قال: بقی کلھا غیر کتفھا۔ رواہ الترمذی، وقال: حدیث حسن صحیح، ومعناہ أنھم تصدقوا بھا إلّا کتفھا۔ (الترغیب والترھیب ج:۲ ص:۶، طبع دار إحیاء التراث العربی)۔