بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صدقہ،‌فقراء‌وغیرہ‌سے‌متعلق‌مسائل

نفلی‌صدقے‌سے‌کی‌جانے‌والی‌دعوت‌میں‌غنی‌آدمی‌کی‌شرکت

سوال:۔

صدقہ نفلیہ سے کی جانی والی دعوت میں غنی کی مالک کی اجازت سے شرکت جائز ہے؟

جواب:۔

صدقہ نفلی میں غنی کی شرکت جائز ہے، اور ثواب کا فیصلہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کریں گے۔(۱)

  1. (۱) لأن الصدقۃ علی الغنی ھبۃ۔ (شامی ج:۲ ص:۳۵۵، مطلب فی الحوائج الأصلیۃ، طبع ایچ ایم سعید)۔