بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفلی‌صدقات

صدقہ‌کب‌لازم‌ہوتا‌ہے؟

سوال:۔

صدقہ کن اوقات میں لازمی دیا جاتا ہے؟ اور وہ چیز جس پر صدقہ دیا جاتا ہے اس کا صحیح مصرف کیا ہونا چاہئے؟

جواب:۔

زکوٰۃ، عشر، صدقۂ فطر، قربانی، نذر، کفارہ یہ تو فرض یا واجب ہیں، ان کے علاوہ کوئی صدقہ لازم نہیں۔(۱) ہاں! کوئی شخص بہت ہی ضرورت مند ہو اور آپ کے پاس گنجائش ہو تو اس کی اعانت لازم ہے، عام طور سے نفلی صدقہ مصائب اور مشکلات کے رفع کرنے کے لئے دیا جاتا ہے، کیونکہ حدیث میں ہے کہ صدقہ مصیبت کو ٹالتا ہے۔(۲)

  1. (۱) حاشيه گذشته: ولَا یدفع إلٰی بنی ھاشم ۔۔۔الخ
  2. (۲) عن أنس بن مالک رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: باکروا بالصدقۃ فإن البلاء لَا یتخطی الصدقۃ۔ رواہ البیھقی۔ (الترغیب والترھیب ج:۲ ص:۱۹)۔