بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفلی‌صدقات

صدقہ‌اور‌خیرات‌کی‌تعریف

سوال:۔

صدقہ اور خیرات ایک ہی چیز کے دو نام ہیں یا ان میں کچھ فرق ہے؟

جواب:۔

اُردو محاورے میں یہ دونوں لفظ ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں، قرآن مجید میں صدقے کا لفظ زکوٰۃ پر بھی بولا گیا ہے،(۱) اور خیرات تمام نیک کاموں کو کہا گیا ہے۔

ﵟ إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡعَٰمِلِينَ عَلَيۡهَا ﵞ التوبة ٦٠

  1. (۱) الصدقۃ: ھی العطیۃ التی تبتغی بھا المثوبۃ من اللہ تعالٰی۔ (قواعد الفقہ ص:۳۴۸)۔