منّتوصدقہ
خیراتفقیرکےبجائےکتےکوڈالناجائزنہیں
سوال:۔
میں روزانہ شام کو اللہ کے نام کا کھانا ایک روٹی یا ایک پلیٹ چاول کتے کو ڈلوادیتی ہوں، فقیر کو نہیں دیتی کیونکہ آج کل کے فقیر تو بناوٹی ہوتے ہیں۔ میں یہ کھانا کتے کو ڈال کر ٹھیک کرتی ہوں؟
جواب:۔
جو فرق انسان اور کتے میں ہے، وہی انسان اور کتے کو دی گئی ’’خیرات‘‘ میں ہے، اور آپ کا یہ خیال کہ آج کل فقیر بناوٹی ہوتے ہیں، بالکل غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بہت سے بندے ضرورت مند اور محتاج ہیں، مگر کسی کے سامنے اپنی حاجت مندی کا اظہار نہیں کرتے، ایسے لوگوں کو صدقہ دینا چاہئے، دینی مدارس کے طلبہ کو دینا چاہئے، اسی طرح ’’فی سبیل اللہ‘‘ کی بہت سی صورت ہیں، مگر آپ کے صدقے کا مستحق صرف کتا ہی رہ گیا ہے!

