بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

قرآن‌مجید‌ختم‌ہونے‌پر‌بکری‌ذبح‌کرنے‌کی‌منّت‌ختم‌سے‌پہلے‌پوری‌کردی‌تو‌کیا‌دوبارہ‌پوری‌کرنی‌ہوگی؟

سوال:۔

ایک شخص نے منّت مانی ہو کہ میرا چھوٹا بھائی جب قرآن حفظ کرلے تو میں اللہ کے لئے ایک بکری ذبح کروں گا۔ ایک دن وہ اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھتا ہے کہ قرآن شریف کب ختم ہوگا؟ تو چھوٹا بھائی بڑے بھائی کو خوش کرنے کے لئے بتاتا ہے کہ قرآن شریف ختم ہوا۔ حالانکہ ختم میں دو پارے باقی تھے، اور چھوٹے کو بڑے بھائی کی منّت کا بھی علم نہیں تھا، لہٰذا مطلع کریں کہ قرآن شریف کے ختم سے پہلے منّت قبول ہوگئی یا قرآن شریف کے ختم کے بعد ایک اور بکری ذبح کریں؟

جواب:۔

چھوٹے بھائی کے بتانے پر جب یہ سمجھ کر بکری ذبح کی کہ میرے بھائی نے حفظ کرلیا ہے، اور میں منّت پوری کر رہا ہوں، تو منّت پوری نہیں ہوئی، بعد میں دوبارہ بکری ذبح کرنا ضروری ہوگا۔(۱)

  1. (۱) أجمع أصحابنا أن النذر بالعبادات إذا کان معلقًا بالشرط وأداھا قبل وجودھا لَا یجوز سواء کانت العبادۃ بدنیۃ أو مالیۃ۔ (فتاویٰ تاتارخانیۃ ج:۵ ص:۵۰، طبع إدارۃ القرآن کراچی)۔