منّتوصدقہ
کسیکےاِنتقالپرمضبوطاِرادےسےکہناکہمیںپڑھوںگیلیکننہیںپڑھسکیتوکیاحکمہے؟
سوال:۔
میں نے ایک شخصیت کے اِنتقال پر بڑے مضبوط اِرادے سے یہ کہا تھا کہ ان کے لئے ایک قرآن پاک پڑھوں گی، مگر اَب مجھ سے پڑھا نہیں جارہا۔ تو کیا اب یہ پڑھنا مجھ پر واجب ہوگیا جبکہ میں نے صرف اِرادہ کیا تھا منّت وغیرہ نہیں مانی تھی؟
جواب:۔
واجب تو نہیں ہوا،(۱) مگر مسلمان کے منہ سے ایک بات نکل جائے تو اس کو پورا نہ کرنا بڑی کمزوری کی بات ہے، ایک مرتبہ قرآنِ کریم ختم کرنا کیا مشکل کام ہے؟ ذرا سی ہمت سے کام لینا چاہئے۔۔۔!
- (۱) فرکن النذر ھو الصیغۃ الدالۃ علیہ وھو قولہ ﷲ عز شانہٗ علیّ کذا أو علیّ کذا أو ھٰذا ھدی أو ھٰذا صدقۃ أو مالی صدقۃ أو ما أملک صدقۃ ونحو ذٰلک۔ (بدائع الصنائع ج:۵ ص:۸۱، طبع ایچ ایم سعید)۔

