منّتوصدقہ
منّتکےنفلجتنےیادہوںاتنےہیپڑھےجائیں
سوال:۔
اگر کسی مشکل کے لئے نوافل مانے ہوں اور انسان یہ بھول جائے کہ معلوم نہیں کتنے نفل مانے تھے؟ اور کس مقصد کے لئے مانے گئے تھے؟ اگر اب پڑھنے ہوں تو ان کی نیت کیسے کی جائے اور تعداد کیسے معلوم ہو؟ کیا ہم ان نوافل کے بجائے کوئی صدقہ وغیرہ کرسکتے ہیں؟
جواب:۔
اتنے نفل ہی پڑھے جائیں، ذرا حافظے پر زور ڈال کر یاد کیا جائے، جتنے نفلوں کا خیال غالب ہو اتنے پڑھ لئے جائیں، نفل ہی پڑھنا واجب ہے، ان کی جگہ صدقہ دینے سے وہ منّت پوری نہیں ہوگی۔(۱)
- (۱) ایضاً حوالہ بالا۔

