منّتوصدقہ
منّتکینفلوںکاپوراکرناواجبہے
سوال:۔
میری والدہ سخت بیمار تھیں، میں نے منّت مانی تھی کہ اگر والدہ کا آپریشن ٹھیک ٹھاک ہوگیا تو سو نفل پڑھوں گا، مگر اس کے بعد میں نے صرف ۴۸ نفل پڑھے اور باقی نہیں پڑھے، بتائیے اب کیا کروں؟
جواب:۔
اگر آپ کی والدہ کا آپریشن ٹھیک ہوگیا تھا تو سو نفل آپ کے ذمہ واجب ہوگئے، اپنی منّت کو پورا کرنا واجب ہے، اس لئے باقی بھی پڑھ لیجئے۔(۱)
- (۱) ومن نذر نذرًا مطلقًا أو معلقًا بشرط ۔۔۔ ووجد الشرط المعلق بہ لزم الناذر لحدیث من نذر وسمٰی فعلیہ الوفاء بما سمٰی کصوم وصلاۃ وصدقۃ ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۳ ص:۷۳۵، کتاب الأیمان)۔

