منّتوصدقہ
صدقےکاگوشتگھرمیںاستعمالکرناناجائزہے
سوال:۔
ایک آدمی صدقے میں بکرا ذبح کرتا ہے، اور وہ گوشت آس پاس پڑوسیوں میں بانٹتا ہے، آیا وہ گوشت گھر میں بھی کھلاسکتا ہے یا کہ نہیں؟ آپ شرعی دلیل پیش کریں کہ صدقے کے بکرے کا گوشت گھر میں استعمال ہوسکتا ہے یا کہ نہیں؟
جواب:۔
بکرا ذبح کرنے سے صدقہ نہیں ہوتا بلکہ فقراء و مساکین کو دینے سے صدقہ ہوتا ہے، اس لئے جتنا گوشت محتاجوں کو تقسیم کردیا اتنا صدقہ ہوگیا اور جو گھر میں کھالیا وہ نہیں ہوا۔(۱) البتہ اگر نذر مانی ہوئی تھی تو اس پورے بکرے کا محتاجوں پر صدقہ کرنا واجب ہے، نہ مال دار پڑوسیوں کو دینا جائز ہے اور نہ گھر میں کھانا جائز ہے۔(۲)
- (۱) عن عائشۃ رضی اللہ عنھا أنھم ذبحوا شاۃ فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: ما بقی منھا؟ قالت: ما بقی منھا إلّا کتفھا، قال: بقی کلھا غیر کتفھا۔ رواہ الترمذی۔ (مشکٰوۃ ص:۱۶۹، باب فضل الصدقۃ، الفصل الثانی)۔
- (۲) مصرف الزکاۃ ۔۔۔ ھو الفقیر والمسکین ۔۔۔إلخ۔ وھو مصرف أیضًا لصدقۃ الفطر والکفارۃ والنذر وغیر ذالک من الصدقات الواجبۃ۔ (رد المحتار علی الدر المختار ج:۲ ص:۳۳۹، وفی البحر ج:۲ ص:۳۲۱ مثلہ)۔

