بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

کیا‌اللہ‌کے‌نام‌کی‌نذر‌کا‌بکرا‌فروخت‌کرکے‌غریب‌کو‌رقم‌دے‌سکتا‌ہے؟‌نیز‌اُس‌کا‌گوشت‌کون‌کھاسکتا‌ہے؟

سوال:۔

میں نے اللہ تعالیٰ سے نذر مانی تھی کہ اگر یا اللہ میرا فلاں کام ہوجائے تو میں تیری راہ میں ایک بکرا دُوں گا۔ اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے میری وہ خواہش پوری کردی ہے، تو میں یہ نذر کیسے پوری کروں؟

۱:۔ کیا بکرے کا گوشت لوگوں میں تقسیم کردیا جائے؟

۲:۔ کیا اس کا گوشت خود بھی کھایا جاسکتا ہے؟

سوال:۔

بکرا میرے پاس ہے، اس کو فروخت کرکے روپے غریبوں میں یا پھر کسی زیرِ تعمیر مسجد میں دے دئیے جائیں؟

جواب:۔

منّت کا گوشت فقراء کو تقسیم کردیا جائے، خود بھی نہ کھائے اور اَغنیاء کو بھی نہ دے۔

جواب:۔

وہ بکرا ہی کسی فقیر محتاج کو دے دیا جائے۔(۱)

  1. (۱) إذ مصرف النذر الفقراء ۔۔۔ ولَا یجوز أن یصرف ذٰلک لغنی غیر محتاج ولَا لشریف منصب لأنہ لَا یحل لہ الأخذ ما لم یکن محتاجًا فقیرًا۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۳۲۱، قبیل باب الْإعتکاف)۔