منّتوصدقہ
قربانیکیمنّتمانیہوئیگائےکوعیدالاضحیکوذبحکرکےگوشتفقراءمیںتقسیمکردیں
سوال:۔
میں نے منّت مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے میری مراد پوری کردی تو میں ایک گائے کی قربانی دُوں گی۔ اللہ تعالیٰ نے میری وہ مراد پوری کردی۔ اب چونکہ بہت پُرانی بات ہوگئی ہے تو مجھے یاد نہیں کہ میں نے صدقے کی گائے منّت مانی تھی یا کہ خیرات کی، یعنی خود گوشت کھاسکتی ہوں یا نہیں؟
اب اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا میں وہ گائے قسطوں میں دے سکتی ہوں کہ یکدم کرنے کی اِستطاعت نہیں؟ یعنی میں یہ چاہتی ہوں کہ ہر سال عیدالاضحی میں گائے میں ایک حصہ ڈال دیا کروں اور نیت منّت والی گائے کی کروں، اس طرح کسی پر یعنی گھر والوں پر ظاہر نہیں ہوگا اور منّت بھی پوری ہوجائے گی۔
جواب:۔
عیدالاضحی میں گائے کی قربانی کردیجئے،(۱) اور اس کو خود نہ کھائیے بلکہ اس کا گوشت غربا ومساکین کو دے دیجئے، اور اس کی کھال کسی دِینی اِدارے کو دے دیجئے۔(۲)
- (۱) الأضحیۃ اسم لما یذبح فی وقت مخصوص لم یکن فیھا إلغاء الوقت فإذا أنذرھا یلزم فعلھا فیہ وإلّا لم یکن آتیا بالمنذور ۔۔۔إلخ۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۳۳۳، کتاب الأضحیۃ)۔
- (۲) إذ مصرف النذر الفقراء ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۳۲۱، قبیل باب الْإعتکاف)۔

