منّتوصدقہ
سوامہینےکےروزےکیمنّتمانکرلگاتارنہرکھسکےتووقفےوقفےسےرکھلے
سوال:۔
میری دوست کی والدہ نے اپنے شوہر کے بہت دُکھ دینے پر سوا مہینے کے روزے رکھنے کی منّت مانی تھی۔ اللہ تعالیٰ کا بڑا اِحسان ہے کہ وہ ٹھیک ہوگئے۔ اب آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ روزے لگاتار رکھیں یا چھوڑ چھوڑ کر رکھ سکتی ہیں؟ کیونکہ وہ بلڈپریشر کی مریضہ ہیں اور ان کے گردے میں انفکشن بھی ہے، جس کی وجہ سے رمضان کے روزوں میں بھی گردوں میں تکلیف ہوجاتی ہے۔
جواب:۔
ان محترمہ نے جتنے روزوں کی منّت مانی تھی، وہ ان کے ذمہ لازم ہوگئے۔ اگر لگاتار رکھنے کی ہمت نہیں تو وقفے وقفے سے رکھ لیں۔(۱)
- (۱) ایضاً۔

