منّتوصدقہ
منّتمیںتاخیرکرنابُراہے
سوال:۔
میں نے ایک دو مہینے پہلے دو روزوں کی منّت مانی تھی، جو کہ میں اب تک مختلف مصروفیات کی وجہ سے نہ رکھ سکی ہوں۔ آپ سے اِلتجا ہے کہ مجھے یہ بتائیے کہ اگر میں روزے اب رکھ لوں تو مجھے کوئی گناہ نہیں ہوگا؟
جواب:۔
جہاں تک ممکن ہو، ان کو جلدی رکھ لیجئے، ان میں تاخیر کرنا بُرا ہے۔(۱)
- (۱) لو مات قبل الأداء یأثم بترکہ وھو الصحیح، لأن الأمر بالفعل مطلق عن الوقت فلا یجوز تقییدہ إلّا بدلیل فکذٰلک النذر۔ (بدائع الصنائع ج:۵ ص:۹۴، کتاب النذر، فصل وأما أحکام النذر، طبع سعید)۔

