بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

منّت‌پوری‌کرنا‌کام‌ہونے‌کے‌بعد‌ضروری‌ہے‌نہ‌کہ‌پہلے

سوال:۔

اگر کوئی شخص منّت مانے کہ میرا فلاں کام ہوگیا تو میں روزہ رکھوں گا یا نفل وغیرہ پڑھوں گا، تو وہ شخص یہ کام منّت پوری ہونے سے پہلے کرے یا بعد میں کرے؟

جواب:۔

اللہ تعالیٰ کے نام کی منّت ماننا جائز ہے، اور کام ہونے کے بعد منّت کا پورا کرنا لازم ہوتا ہے، پہلے نہیں۔ اور کام کے پورا ہونے سے پہلے اس منّت کا ادا کرنا بھی صحیح نہیں، پس اگر منّت کا روزہ پہلے رکھ لیا اور کام بعد میں پورا ہوا تو کام ہونے کے بعد روزہ دوبارہ رکھنا لازم ہوگا۔(۱)

  1. (۱) بخلاف النذر المعلق فإنہ لَا یجوز تعجیلہ قبل وجود الشرط۔ (شامی ج:۳ ص:۷۴۱، مطلب النذر غیر معلق ۔۔۔إلخ)۔