بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

میّت‌کے‌ثواب‌کے‌لئے‌کیا‌ہوا‌صدقہ‌مسجد‌میں‌استعمال‌کرنا

سوال:۔

ہمارے علاقے میں اگر میّت ہوجائے تو اس کے پیچھے جو صدقہ دیا جاتا ہے وہ مسجد میں استعمال کرتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ ہم اس صدقے کو ضروریاتِ مسجد میں صرف کرسکتے ہیں؟

جواب:۔

اگر میّت نے مسجد میں خرچ کرنے کی وصیت کی ہو یا اس کے وارث (بشرطیکہ وہ عاقل بالغ ہوں) خود میّت کی طرف سے مسجد میں خرچ کرتے ہیں تو یہ صحیح ہے، اور صدقۂ جاریہ میں شمولیت ہے۔(۱)

  1. (۱) بوصیتہ من الثلث ۔۔۔ وإن لم یوص وتبرع ولیہ بہ جاز إن شاء اللہ ویکون الثواب للولی ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۲ ص:۴۲۴، فصل فی العوارض المبیحۃ لعدم الصوم)۔