بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

صدقے‌میں‌بہت‌سی‌قیود‌لگانا‌دُرست‌نہیں

سوال:۔

کیا صدقے میں کالا مرغا یا کسی رنگ و نسل کا مرغا دینا جائز ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب:۔

جو چیز رضائے الٰہی کے لئے فی سبیل اللہ دی جائے وہ صدقہ کہلاتی ہے، نفلی صدقہ کم یا زیادہ اپنی توفیق کے مطابق آدمی کرسکتا ہے، صدقے سے بلائیں دُور ہوجاتی ہیں۔(۱) صدقے میں بکرے یامرغ کا ذبح کرنا کوئی شرط نہیں اور نہ کسی رنگ و نسل کی قید ہے، بعض لوگ جو اس قسم کی قیود لگاتے ہیں وہ اکثر بددِین ہوتے ہیں۔

  1. (۱) عن علی رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: بادروا بالصدقۃ فإن البلاء لَا یتخطأھا۔ رواہ رزین۔ (مشکٰوۃ ص:۱۶۷، باب الْإنفاق وکراھیۃ الْإمساک، الفصل الثالث)۔