بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

صحت‌کے‌لئے‌اللہ‌سے‌منّت‌ماننا‌جائز‌ہے

سوال:۔

اگر بیماری سے شفا کے لئے منّت اللہ سے مانی جائے، تو کیا یہ دُرست و جائز ہے؟ کیا یہ اللہ سے شرط کرنا نہیں ہوگا؟

جواب:۔

صحت کے لئے منّت ماننا جائز ہے،(۱) مگر اس سے بہتر یہ ہے کہ بغیر منّت کے صدقہ و خیرات کی جائے اور اللہ تعالیٰ سے صحت کی دُعا کی جائے۔

  1. (۱) وقد روی عن محمد رحمہ اللہ تعالٰی قال: إن علق النذر بشرط یرید کونہ کقولہ إن شفی اللہ مریضی أو رَدّ غائبی ۔۔۔ یلزمہ عین ما سمی۔ (عالمگیری ج:۲ ص:۶۵، کتاب الأیمان، الباب الثانی فیما یکون یمینًا وما لَا یکون یمینًا، الفصل الثانی، طبع رشیدیہ)۔