بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

اگر‌۹،۱۰‌محرم‌کو‌جوتا‌نہ‌پہننے‌کی‌منّت‌مانی‌تو‌کیا‌دُرست‌ہوگئی؟

سوال:۔

مسئلہ یہ ہے کہ میرے دوست نے منّت مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ میرا فلاں کام کرادے تو میں ساری زندگی جب تک میں زندہ رہا، تب تک ۹ اور ۱۰ محرم الحرام کو جوتے، چپل نہیں پہنوں گا، اور یہ دو دِن ننگے پیر رہوں گا، آیا اس کی یہ منّت دُرست ہے یا نہیں؟

سوال:۔

مذکورہ بالا سوال کی روشنی میں ایک حل طلب سوال یہ ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے میں نے بھی منّت مانی کہ اگر اللہ میرے فلاں فلاں کام کرادے، یا فلاں فلاں چیزیں مجھے مل جائیں تو میں اِن شاء اللہ اس سال محرم الحرام کی ۹ اور ۱۰ تاریخ کو بغیر چپل رہوں گا اور اللہ تعالیٰ نے میری دُعا سن لی، میں نے محرم الحرام کی ۹ اور ۱۰ تاریخ کو بغیر چپل پہنے دِن گزارے اور اس سال میں نے منّت مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ میرا یہ کام کرادے تو میں ساری زندگی جب تک زندہ رہوں گا تب تک محرم الحرام کی ۹ اور ۱۰ تاریخ کو بغیر چپل پہنے ہوئے دِن گزاروں گا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے بہت سے لوگوں نے اس طرف توجہ دِلائی کہ یہ منّت ماننا جائز نہیں۔ اب آپ بتائیں کہ میرے لئے کیا حکم ہے؟ اور کیا اس منّت کا پورا کرنا ضروری ہے؟

جواب:۔

یہ منّت دُرست نہیں، اور اس کا پورا کرنا بھی ضروری نہیں۔(۱)

جواب:۔

اُوپر لکھ چکا ہوں کہ یہ منّت دُرست نہیں، اور اس کا پورا کرنا بھی ضروری نہیں۔(۲)

  1. (۱) وفی القیاس لَا یلزمہ شیء لأنہ التزم ما لیس بقربۃ مقصودۃ ولَا مقصودۃ فی الأصل۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۵۰۲)۔
  2. (۲) أیضا۔