منّتوصدقہ
قرآنمجیدکیہرسطرپراُنگلیرکھکر’’بسماللہالرحمنالرحیم‘‘پڑھنےکیمنّتماننا
سوال:۔
بسم اللہ کا قرآن ختم کرنا کیسا ہے؟ جس میں قرآن مجید کی ہر سطر پر اُنگلی پھیرکر ’’بسم اﷲ الرحمن الرحیم‘‘ پڑھی جاتی ہے، کیا یہ قرآن مجید کی بے حرمتی نہیں کہ قرآن پاک میں لکھا کچھ ہے اور ہم پڑھ بسم اللہ رہے ہیں، لوگ اکثر یہ منّت مانتے ہیں کہ میرا فلاں کام ہوجائے تو میں بسم اللہ کا قرآن ختم کروں گا۔
جواب:۔
بسم اللہ شریف کے ساتھ ختم کرنے کی جو صورت سوال میں لکھی ہے، یہ طریقہ صحیح نہیں، اور اس کی نذر ماننا باطل ہے۔(۱)
- (۱) وفی القیاس لَا یلزمہ شیء لأنہ التزم ما لیس بقربۃ واجبۃ ولَا مقصودۃ فی الأصل۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۵۰۲، باب الیمین فی الحج والصلاۃ والصوم)، وفی البدائع: ومن شروطہ أن یکون قربۃ مقصودۃ فلا یصح النذر بعیادۃ المریض وتشییع الجنازۃ والوضوء والْإغتسال ودخول المسجد ومس المصحف ۔۔۔إلخ۔ (رد المحتار ج:۳ ص:۷۳۵، کتاب الأیمان)۔

