منّتوصدقہ
نہتومزارپرسلامیکیمنّتمانناجائزہےاورنہاسکاپوراکرنا
سوال:۔
میری والدہ نے نیت کی تھی کہ میری شادی ہوجائے گی تو وہ مجھے اور میری دُلہن کو لے کر لال شہباز قلندر کے مزار پر سلامی کے لئے جائیں گی، اب شادی ہوگئی ہے، لیکن میں خواتین کے مزار پر جانے کا مخالف ہوں، شریعت کی رُو سے مجھے کیا کرنا چاہئے؟
جواب:۔
ایسی منّت ماننا صحیح نہیں، اور اس کا پورا کرنا بھی دُرست نہیں، اس لئے آپ سلامی دینے کے لئے اپنی بیوی کو مزار پر لے کر ہرگز نہ جائیں۔(۱)
- (۱) وفی البحر شرائطہ خمس فزاد أن لَا یکون معصیۃ لذاتہ إلخ قال فی الفتح وأما کون المنذور معصیۃ یمنع انعقاد النذر فیجب أن یکون معناہ إذا کان حرامًا لعینہ أو لیس فیہ جھۃ قربۃ۔ (شامی ج:۳ ص:۷۳۶، مطلب فی أحکام النذر)۔

