منّتوصدقہ
خاتونِجنتکیکہانیمنگھڑتہےاوراسکیمنّتناجائز
سوال:۔
اگر کوئی خاتون یہ منّت مانے کہ اگر میرا فلاں کام پورا ہوجائے تو خاتونِ جنت کی کہانی سنوں گی۔ میں نے بھی تین سو دفعہ خاتونِ جنت کی کہانی سننے کی منّت مان رکھی ہے، لیکن تین سو دفعہ سننا دُشوار ہو رہا ہے، آپ کوئی حل بتلائیں۔
جواب:۔
خاتونِ جنت کی کہانی من گھڑت ہے، نہ اس کی منّت دُرست ہے، نہ اس کا پورا کرنا جائز، آپ اس منّت سے توبہ کریں، اس کے پورا نہ کرنے کی وجہ سے پریشان نہ ہوں۔(۱)
- (۱) وفی البحر شرائطہ خمس فزاد أن لَا یکون معصیۃ لذاتہ إلخ قال فی الفتح وأما کون المنذور معصیۃ یمنع انعقاد النذر فیجب أن یکون معناہ إذا کان حرامًا لعینہ أو لیس فیہ جھۃ قربۃ۔ (شامی ج:۳ ص:۷۳۶، مطلب فی أحکام النذر)۔

