منّتوصدقہ
نابالغیمیںمانیہوئینذربالغہونےپربھیواجبنہیںہوگی
سوال:۔
اگر نا بالغ لڑکا نذر مان لے اور وہ کام بھی ہوجائے تو اس نابالغ پر نذر کا پورا کرنا لازم ہے یا نہیں؟ اگر نابالغ کی نذر شرعاً معتبر تھی، لیکن اس نے پوری نہیں کی، تو بالغ ہونے کے بعد بھی پورا کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب:۔
نابالغ کی نذر لازم نہیں، اور بالغ ہونے کے بعد بھی اس کا پورا کرنا ضروری نہیں۔(۱)
- (۱) أما الذی یتعلق بالناذر فشرائط الأھلیۃ منھا العقل ومنھا البلوغ فلا یصح نذر المجنون والصبی الذی لَا یعقل لأن حکم النذر وجوب المنذور بہ وھما لیسا من أھل الوجوب وکذا الصبی العاقل لأنہ لیس من أھل وجوب الشرائع۔ (بدائع الصنائع ج:۵ ص:۸۱، طبع ایچ ایم سعید)۔

