بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منّت‌و‌صدقہ

صدقہ‌اور‌منّت‌میں‌فرق

سوال:۔

صدقہ اور منّت میں کیا فرق ہے؟

جواب:۔

نذر اور منّت اپنے ذمہ کسی چیز کے لازم کرنے کا نام ہے،(۱) مثلاً: کوئی شخص منّت مان لے کہ میرا فلاں کام ہوجائے تو میں اتنا صدقہ کروں گا، کام ہونے پر منّت مانی ہوئی چیز واجب ہوجاتی ہے۔ اور کوئی آدمی بغیر لازم کئے اللہ کے راستے میں خیر خیرات کرے تو اس کو صدقہ کہتے ہیں، گویا منّت بھی صدقہ ہی ہے، مگر وہ صدقۂ واجبہ ہے، جبکہ عام صدقات واجب نہیں ہوتے۔

  1. (۱) ولو جعل علیہ حجۃ أو عمرۃ أو صومًا أو صلاۃ أو صدقۃ أو ما أشبہ ذٰلک مما ھو طاعۃ إن فعل کذا ففعل لزمہ ذٰلک الذی جعلہ علٰی نفسہ۔ (عالمگیری ج:۲ ص: ۶۵، کتاب الأیمان، الباب الثانی فیما یکون یمینا وما لَا یکون یمینا)۔