منّتوصدقہ
خیرات،صدقہاورنذرمیںفرق
سوال:۔
خیرات، صدقہ اور نذر و نیاز میں کیا فرق ہے؟
جواب:۔
صدقہ و خیرات تو ایک ہی چیز ہے، یعنی جو مال اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے کسی خیر کے کام میں خرچ کیا جائے وہ صدقہ و خیرات کہلاتا ہے،(۱) اور کسی کام کے ہونے پر کچھ صدقہ کرنے کی یا کسی عبادت کے بجا لانے کی منّت مانی جائے تو اس کو ’’نذر‘‘ کہتے ہیں۔(۲) ’’نذر‘‘ کا حکم زکوٰۃ کا حکم ہے، اس کو صرف غریب غرباء کھاسکتے ہیں، غنی نہیں کھاسکتے۔(۳) ’’نیاز‘‘ کے معنی بھی نذر ہی کے ہیں۔
- (۱) أیضًا۔
- (۲) ومن نذر نذرًا مطلقًا أو معلقًا بشرط وکان من جنسہ واجب ۔۔۔ لزم الناذر لحدیث من نذر وسمی فعلیہ الوفاء بما سمی کصوم وصلاۃ وصدقۃ ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۳ ص:۷۳۵، کتاب الأیمان)۔
- (۳) ولَا یجوز لھم النذور والکفارات ولَا صدقۃ الفطر ولَا جزاء الصید لأنھا صدقۃ واجبۃ ۔۔۔إلخ۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۱۳۳، کتاب الزکاۃ، باب من یجوز رفع الصدقۃ إلیہ ومن لَا یجوز)۔

