منّتوصدقہ
صدقہکیتعریفاوراقسام
سوال:۔
صدقہ کی تعریف کیا ہے؟ اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟
جواب:۔
جو مال اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اللہ کی راہ میں غرباء و مساکین کو دیا جاتا ہے یا خیر کے کسی کام میں خرچ کیا جاتا ہے، اسے ’’صدقہ‘‘ کہتے ہیں۔(۱) صدقہ کی تین قسمیں ہیں: ۱:۔فرض، جیسے زکوٰۃ۔ ۲:۔واجب، جیسے نذر، صدقۂ فطر اور قربانی وغیرہ۔ ۳:۔نفلی صدقات، جیسے عام خیر خیرات۔
- (۱) الصدقۃ: ھی العطیۃ التی تبتغٰی بھا المثوبۃ من اللہ تعالٰی۔ (قواعد الفقہ ص:۳۴۸)۔ والصدقۃ العطیۃ التی یراد بھا المثوبۃ عندہ تعالٰی سمیت بھا لأنھا تظھر صدق رغبۃ الرجل فی تلک المثوبۃ۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار ج:۱ ص:۴۳۲، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

