بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صدقۂ‌فطر

عید‌کے‌بعد‌دیر‌سے‌فطرہ‌ادا‌کرنا

سوال:۔

کچھ عرصہ قبل اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، اور وہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی۔ رمضان میں جب میں نے زکوٰۃ، صدقہ وغیرہ دینا شروع کیا تو غصّے میں بیوی کے نام کا فطرہ نہیں دِیا، باقی تمام بچوں وغیرہ کا فطرہ ادا کیا۔ میری اہلیہ چھ مہینے بعد گھر واپس آگئی اور اس وقت میرے ساتھ رہ رہی ہے، اب میں کس طرح سے اس غلطی کا تدارک کرسکتا ہوں؟

جواب:۔

میاں بیوی کا جھگڑا تو ہو ہی جاتا ہے، لیکن آپ نے ناراضی میں بچوں والی بات کی۔ بہرحال بیوی کی اِجازت سے صدقۂ فطر اَب ادا کردیں۔(۱)

  1. (۱) وإن أخّروھا عن یوم الفطر لم تسقط وکان علیھم إخراجھا۔ (عالمگیری، باب صدقۃ الفطر ج:۱ ص:۱۹۲)۔