بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صدقۂ‌فطر

محتاج‌چچی‌کو‌صدقۂ‌فطر‌دینا

سوال:۔

دُوسری بات یہ ہے کہ عیدالفطر جو کہ گزرگئی اس عید پر مجھے جو فطرہ دینا تھا، وہ میں نے اپنی چچی کو دے دیا، اب گاؤں والے کہتے ہیں کہ یہ دیا ہوا فطرہ تمہارا ناجائز ہے، کیونکہ اس کا شوہر زِندہ ہے۔ میں نے پہلے بھی عرض کیا کہ اس کو شوہر بالکل کچھ بھی نہیں دیتا، اب آپ بتائیں کہ یہ دِیا ہوا فطرہ جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:۔

اگر آپ کی یہ چچی محتاج ہے تو اس کو صدقۂ فطر دینا صحیح ہے۔(۱)

  1. (۱) ومصرف ھٰذہ الصدقۃ ما ھو مصرف الزکٰوۃ۔ (عالمگیری، باب صدقۃ الفطر ج:۱ ص:۱۹۴، کتاب الزکاۃ)۔