بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پیداوار‌کا‌عشر

قرض‌دار‌کو‌قرض‌کی‌رقم‌عشر‌وزکوٰۃ‌میں‌چھوڑنا

سوال:۔

کیا قرض دار کو قرضے کے روپے (اُدھار دئیے ہوئے روپے) عشر وزکوٰۃ میں چھوڑے جاسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:۔

عشر وزکوٰۃ ادا کرتے وقت نیت کرنا ضروری ہے، اس لئے قرضہ جو پہلے دِیا تھا اس کو عشر وزکوٰۃ میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔(۱) البتہ یہ ہوسکتا کہ اس کو زکوٰۃ دے کر یہ رقم اپنے قرضے میں اس سے واپس کرلی جائے۔

  1. (۱) وأما رکنہ فالتملیک کالزکٰوۃ وشرائط الأداء ما قدمناہ فی الزکٰوۃ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۲۵۵، باب العشر)۔