پیداوارکاعشر
قابلِنفعپھلہونےپرباغبیچناجائزہے،اسکاعشرمالککےذمہہوگا
سوال:۔
ایک شخص نے اپنا باغ ثمر قابلِ نفع ہونے کے بعد بیچ دیا، آیا وہ عشر دے یا خریدنے والے پر عشر آئے گا؟
جواب:۔
اس صورت میں خریدنے والے پر عشر نہیں، بلکہ باغ کے فروخت کرنے والے پر عشر ہے۔(۱)
- (۱) وإذا باع الأرض العشریۃ وفیھا زرع قد أدرک مع زرعھا أو باع الزرع خاص فعشرہ علی البائع دون المشتری۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷، کتاب الزکاۃ، الباب السادس فی زکاۃ الزرع والثمار)۔

