پیداوارکاعشر
مزارعتکیزمینمیںعشر
سوال:۔
میں ایک زمین دار کی زمین کاشت کرتا ہوں، اور اس سال کل زمین میں دس ہزار کی کپاس ہوئی ہے، اور میرے حصے میں پانچ ہزار آیا ہے، اب کیا میں پورے دس ہزار کا عشر یا زکوٰۃ نکالوں یا اپنے حصے پانچ ہزار کا عشر یا زکوٰۃ نکالوں؟
جواب:۔
آپ اپنے حصے کی پیداوار کا عشر نکالئے، کیونکہ اُصول یہ ہے کہ زمین کی پیداوار جس کے گھر آئے گی زمین کا عشر بھی اسی کے ذمہ ہوگا، پس مزارع کے حصے میں جتنی پیداوار آئے اس کا عشر اس کے ذمہ ہے، اور مالک کے حصے میں جتنی جائے اس کا عشر اس پر لازم ہے۔(۱)
وفی الخضروات التی لَا تبقی وھٰذا قول الْإمام وھو الصحیح کما فی التحفۃ۔ (شامی ج:۲ ص:۳۲۶)، أما الحطب والقصب والحشیش لَا تستنبت فی الجنان عادۃ بل تنقّٰی عنھا حتّی لو اتخذھا مقصبۃ أو مشجرۃ أو منبتًا یجب فیھا العشر۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۲۰۱، کتاب الزکاۃ، باب زکاۃ الزروع والثمار)۔
- (۱) بلا شرط نصاب ۔۔۔ وبلا شرط بناء وحولَان حول ۔۔۔إلخ۔ وفی الشرح: حتّی لو أخرجت الأرض مرارًا وجب فی کل مرۃ لِاطلاق النصوص عن قید الحول ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۳۲۶، باب العشر)۔

