بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

مستحقین‌کو‌زکوٰۃ‌کی‌رقم‌سے‌عینکیں‌بنواکر‌دینا

سوال:۔

طارق نے اپنی زکوٰۃ کی رقم الف۔ب۔ج کمپنی کو دے دی کہ یہ رقم مستحقینِ زکوٰۃ کے علاج پر صَرف کردینا، یا مستحقینِ زکوٰۃ کو عینکیں بنواکر دے دینا۔ الف۔ ب۔ج کمپنی نے اپنے کارندوں سے یہ کام کروایا۔ اَز رَاہِ کرم مطلع فرمائیے کہ کیا زکوٰۃ ادا ہوگئی؟

جواب:۔

جس اِدارے کے سپرد یہ زکوٰۃ کی رقم کی گئی ہے، اگر وہ واقعی مستحقین کو اَدا کردیتا ہے تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی، اور جب تک مستحقین کو اَدا نہیں کی جاتی، زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔(۱)

  1. (۱) إذا دفع الزکٰوۃ إلی الفقیر لَا یتم الدفع ما لم یقبضھا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۹۰، کتاب الزکاۃ)۔