بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

زکوٰۃ‌کی‌رقم‌سے‌کیڑوں‌مکوڑوں‌اور‌پرندوں‌کو‌دانہ‌ڈالنے‌سے‌زکوٰۃ‌ادا‌نہیں‌ہوگی

سوال:۔

کیا زکوٰۃ کی رقم سے پرندوں، چڑیوں وغیرہ کو دانہ ڈال سکتے ہیں؟ کیا کیڑے مکوڑوں کو کھانے کی چیزیں زکوٰۃ کی رقم سے خرید کر ڈال سکتے ہیں؟ ایسا کرنے سے کیا زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

جواب:۔

اس سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی، زکوٰۃ ادا ہونے کی شرط یہ ہے کہ زکوٰۃ کی رقم کا کسی محتاج مسلمان کو مالک بنادیا جائے۔(۱) اگر زکوٰۃ کی رقم کا کھانا پکاکر غریبوں، محتاجوں کی دعوت کردی جائے کہ جس کی جتنی خواہش ہو کھائے، مگر ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں، اس سے بھی زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔(۲)

  1. (۱) إذا دفع الزکٰوۃ إلی الفقیر لَا یتم الدفع ما لم یقبضھا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۹۰، کتاب الزکاۃ، الباب السابع)۔
  2. (۲) قولہ تملیکًا فلا یکفی فیھا الْإطعام إلّا بطریق التملیک ولو أطعمہ عندہ ناویا الزکٰوۃ لَا تکفی۔ (شامی ج:۲ ص:۳۴۴، کتاب الزکاۃ، باب المصرف)۔